the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے ایم اے ایم آئی تقریب میں پاکستانی فلم نہیں دکھائے جانے اور کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز کو لے کر دی جا رہی دھمکیوں سے متعلق سوال پر کوئی جواب نہیں دیا۔ 18 ویں جیو ایم اے ایم آئی تقریب کے افتتاح کے دوران عامر سے پوچھا گیا کہ پاکستانی فلم دکھائے جانے کی مخالفت اور 'اے دل ہے مشکل تنازع پر ان کا کیا خیال ہے؟ اس پر عامر نے کہا کہ ایم اے ایم آئی سے پوچھئے اور وہ یہ کہہ کر آگے چلے گئے۔ خیال رہے کہ اوڑی میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد مہاراشٹر نونرمان سینا نے سینما گھروں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کرن جوہر کی فلم 'اے دل ہے مشکل کو نہ دکھائیں ، جس میں پاکستانی فنکار فواد خان بھی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ عامر نے کچھ وقت پہلے عدم برداشت کے معاملہ پر ایک بیان دیا تھا ، جس پر کافی واویلا مچایا گیا



تھا۔
عامر خان ایم اے ایم آئی تقریب میں فاطمہ ثنا شیخ اور سانیا ملہوترا کے ساتھ موجود تھے ، جنہوں نے عامر کی اگلی فلم 'دنگل میں گیتا پھوگٹ اور ببیتا کماری کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں عامر پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کے کردار میں ہیں ، جنہوں نے اپنی بیٹیوں گیتا اور ببیتا کو کشتی سکھائی۔
فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد سے فلم 'دنگل اور 'سلطان کے درمیان یکسانیت کی بابت عامر سے جب پوچھا گیا ، تو انہوں نے کہا کہ نہیں، ضروری نہیں ہے، جب آپ فلم دیکھیں گے ، تو تب آپ کو پتہ چلے گا۔
دریں اثنا فلم ساز انوراگ کشیپ تقریب کے افتتاح کے دوران پوری طرح خاموش نظر آئے ۔ انوراگ نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے مطالبہ پر اپنا اعتراض درج کرایا تھا ، جس کے بعد انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جب ان سے ان کی رائے پوچھی گئی ، تو انہوں نے کیمروں کی طرف دیکھا اور ہاتھ جوڑ لئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.